بھٹکل:30/ڈسمبر(ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالتی میں پانی کا پائپ لائن کنکشن اور اندرونی نالیوں کو جوڑلگانے والے شعبہ میں ہونے والی گھپلہ بازی کے متعلق میونسپالٹی میں معاون کے طورپر کام کرنےو الے دیپک منجوناتھ شٹی کے خلاف بلدیہ چیف آفیسر نے جمعہ کو پولس تھانےمیں شکایت درج کرائی ہے۔
درج شکایت کے مطابق بلدیہ میں فائیلیریا مزدور کے طورپر کام کرنےو الے دیپک نے پانی کے لئے پائپ کنکشن اور اندرونی نالیوں کے کنکشن کے لئے دئیے جانے والی رسید بک نمبر 23645،23671،23678،23692،23713کے ذریعے 3،00،000لاکھ روپیوں سے زائد رقم بلدیہ کو جمع کئے بغیر غیر قانونی طورپر استعمال کئے جانے کا پتہ چلاہے، سال 2016-2017میں پانی کے پائپ کنکشن کے لئے 23764 ، 237777نمبر والی رسید بک ابھی تک دفتر کو نہیں لوٹایا ہے۔ اس کے علاوہ دیپک نے شاطر دماغی سے کام لیتے ہوئے عوام سے وصول کردہ رقم اور میونسپالٹی میں دی گئی رسید کی پہلی نقل اور بک میں موجود رسید کی تیسری نقل میں درج شدہ رقم میں فرق پایا گیا ہےجس سےپتہ چلتا ہے کہ بلدیہ ملازم دیپک نے میونسپالٹی کودھوکہ دیا ہے۔ شکایت میں پولس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جانکاری حاصل کریں، مزید لکھا گیا ہے کہ ملزم دیپک گذشتہ 21ڈسمبر سے پیشگی منظوری لئے بغیر بلدیہ دفتر سے غیر حاضر ہے، جس کی وجہ سے ملازم کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ملازم نے 1،60،000روپیوں کا چک اور 80 ہزاروپیہ نقد بلدیہ میں جمع کرایا ہے۔ چک کے ذریعے جمع کردہ رقم ابھی تک بلدیہ کے اکاؤنٹ میں نہیں پہنچی ہے۔ لیکن ظاہری طورپر واضح ہورہاہے کہ دیپک نے 3،00،000 لاکھ روپیوں سے زائد رقم کا غلط استعمال کیا ہے۔ تحریری شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے جانچ کی جائے۔
چیف آفیسر کی جعلی دستخط
ملزم دیپک کی کارستانیوں کی داستان آہستہ آہستہ منظر عام پر آرہی ہے۔ جن میں سے ایک نئی خبر یہ ہے کہ ملزم دیپک شٹی نے بھٹکل بلدیہ کے چیف آفیسر کی جعلی دستخط کرتے ہوئے مقامی بینک کے افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں بھٹکل بلدیہ افسران نے اترکنڑا ڈی سی کو رپورٹ ارسال کی ہے۔ پولس تھانے میں درج کرد ہ کیس اور بینک کو سونپے گئے دستاویزات کی نقل ساحل آن لائن کو ملی ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملز م دیپک نے غلط استعمال کردہ عوامی رقم کو بلدیہ میں جمع کرنے کے لئے مقامی کو آپریٹیو بینک سے قرضہ لینے کے لئے تنخواہ تقسیم کے ذمہ دار آفیسر کی منظوری خط پر بلدیہ چیف آفیسر کی جعلی دستخط کیہے۔